پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیروز پور روڈ پر ناکہ بندی، 600 لٹر خراب دودھ تلف کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیروز پور روڈ پر ناکہ بندی، 600 لٹر خراب دودھ تلف کر دیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، پانی کی ملاوٹ اور فیٹ انتہائی کم ہونے پر 600 لٹر دودھ تلف کیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے تحت دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم ہے، ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بزرگوں کی صحت کے لئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت چیک کروایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں