مہر بانو نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں لیجایا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو اغوا کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک صاف شفاف اقدامات کو متاثر کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں، شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ رہے اور ہمیشہ سب کی عزت کی، پورا پاکستان شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک کی مذمت کر رہا ہے۔









