صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ناشتہ پوائنٹس پر چھاپے

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ناشتہ پوائنٹس پر چھاپے

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹھوکر نیاز بیگ، پھولنگر اور فوڈ سٹریٹ میں ناشتہ پوائنٹس اور ڈیری یونٹس پر چھاپے مارے۔ 2000 لٹر پاؤڈر سے تیار دودھ، 2100 لٹر جعلی جوس سمیت مصالحہ جات اور کیمیکل تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے گاڑی نمبر LES-3690 میں لاہور سپلائی کے لئے آنے والا 2000 ملاوٹی دودھ پھولنگر بائی پاس پر پکڑا گیا، دودھ تلف، مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ انہوں نے کہا فوڈ سٹریٹ میں 22 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 2 ناشتہ پوائنٹس بند،3 کو جرمانے ،17 کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں