انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم افنان کی عمر کے تعین کیلئے ٹیسٹ پہلے دو ڈاکٹرز نے کیا، ملزم کی عمر کے تعین کیلئے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی، ملزم افنان کے دوبارہ عمر کے تعین کے لیے بارہ رکنی ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ دوبارہ عمر کے تعین کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم افنان کی عمر کے تعین کیلئے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دے









