اداکارہ کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے تمام فیشن ڈیزائنرز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ڈیزائنرز کا بھی لاجواب قانون ہے۔
کبریٰ نے ڈیزائنرز کو مخاطب کرتے ہوئے التجا کی جب آپ اپنے ڈریس کی نمائش کے لیے کسی شو اسٹاپر کو مقرر کریں تو خدارا ان کے لیے ایک الگ مخصوص لباس تیار کروائیں جو ان کی لمبائی اور وزن کے مطابق ہو یا پھر کسی شخص کو اسے فٹ کرنے پر مامور رکھیں۔
کبریٰ خان شو اسٹاپرز کے لیے تیار کیے گئے ملبوسات پر برہم
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر شو اسٹاپرز اس لباس میں غیر آرام دہ محسوس کریں گی تو آپ کا لباس بھی ٹھیک سے نمایاں نہیں ہوگا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر سیلیبریٹیز کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے کے رواج کے خاتمے پر بھی زور دیتے ہوئے کہ سیلیبریٹیز پر تنقید کی بجائے ڈیزائنر کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔









