جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے صنم جاوید کی نظر بندی ختم کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ صنم جاوید کے والد نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن دو دسمبر کو جاری کیا گیا تھا۔









