ماہرہ خان کی جدہ فلم فیسٹول میں وہیل چیئر پرآمد ، مداح پریشان

ماہرہ خان کی جدہ فلم فیسٹول میں وہیل چیئر پرآمد ، مداح پریشان

ماہرہ خان ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، گزشتہ روز وہ “جدہ فلم فیسٹیول” میں شریک ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پرماہرہ خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے، ماہرہ وہیل چیئر پر آتی ہیں اور پھر ایک واک اسٹک کی مدد سے چیئر سے اٹھ کر چلتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے، جس کے سبب انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ماہرہ کی اس وائرل ویڈیو نے اداکارہ کے چاہنے والوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں