ماورا حسین کا اپنی ’کرسمس پوسٹ‘ کے دفاع میں سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

ماورا حسین کا اپنی ’کرسمس پوسٹ‘ کے دفاع میں سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

ماورا حسین کا اپنی ’کرسمس پوسٹ‘ کے دفاع میں سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجا رہی تھیں۔

یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماورا حسین نے دنیا بھر کی عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اب اداکارہ نے ایک صارف کو تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ دل میں ہوتا ہے وہ درخت پر نہیں

انہوں نے مزید لکھا کہ جو کام انہوں نے کیا ہے اس سے اقلیتوں کو ساتھ شامل کرنے کا احساس ہوتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے صارفین سے کہا کہ یہ کام وہ خود کررہی ہے اس لئے ضرری نہیں کہ سب لوگ اس کام کو کریں۔

ماورا حسین کی ویڈیو پر صارفین نے سخت تنقید کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کا غور سے مطالعہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں