عام انتخابات: این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد

عام انتخابات: این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد

ریٹرننگ افسر این اے 122 نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر رہنما مسلم لیگ ن میاں نصیر نے اعتراض کیا تھا، اعتراض میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں۔

دائر کردہ درخواست میں یہ بھی اعتراض کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں، ان اعتراضات کے باعث بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، این اے 122 سے 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں