شاہ محمود قریشی اور محمد علی خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد

شاہ محمود قریشی اور محمد علی خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد

این اے 214 پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے، این اے 214 کے دونوں ریٹرننگ افسران نے نامزدگی فارم مختلف کیسز میں عدم پیشی کے باعث مسترد کئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار حسنین بہادر خان دریشک کے بھی حلقہ 294 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے، سردار حسنین بہادر پر ایف آئی آر ہونے کی وجہ سے ان کے کاغذات کو مسترد کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے، علی محمد خان نے این اے 23 پر انتخابات لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں