عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اور ان کے اہلخانہ کی رجسٹریشن کیلئے درخواستیں ایپ نسک حج کے ذریعے وصول کرنا شروع کر دیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایشیا، افریقا، یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور اوشیانا کے براعظموں کے عازمین ’’نسک حج‘‘ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، رجسٹریشن کے بارے میں مزید تفصیلات hajj.nusuk.sa کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
نسک حج ایک ون سٹاپ شاپ پلیٹ فارم ہے، جس کی نگرانی وزارت حج و عمرہ کرتی ہے، یہ حجاج کرام کو مختلف قسم کے حج پیکیجز کی پیشکش کرتا ہے جو یہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے پیش کیے جاتے ہیں۔
عازمین ایک ای میل ایڈریس کے ساتھ اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنانے کے بعد ویب سائٹ کے ذریعے اپنا نام درج کر سکتے ہیں اور فراہم کردہ فہرست سے اپنے ملک کا نام منتخب کر سکتے ہیں۔









